Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    کانگو میں بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ایبولا کی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بائیوٹیک سیکٹر کی پیش قدمی

    اگست 5, 2026

    گوئٹے مالا نے فیوگو آتش فشاں کے پُرتشدد طور پر پھٹنے کے بعد کریٹیکل الرٹ جاری کیا ہے۔

    اگست 5, 2026

    ڈیمانڈ میں کمی کے باعث یوروزون فیکٹری آؤٹ پٹ 52 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    اگست 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Akhbar-e-HalAkhbar-e-Hal
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Akhbar-e-HalAkhbar-e-Hal
    گھر » HCI 2025 میں 120 ممالک کے 13,000 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ انسانی صلاحیتوں کے مستقبل کو تیز گآم کرنے کے لیے عالمی اذہان کا اجتماع
    PR Newswire

    HCI 2025 میں 120 ممالک کے 13,000 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ انسانی صلاحیتوں کے مستقبل کو تیز گآم کرنے کے لیے عالمی اذہان کا اجتماع

    اپریل 16, 2025
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    ریاض، سعودی عرب، 15 اپریل 2025 /PRNewswire/ — ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹو (HCI) کا دوسرا ایڈیشن، 40 ممالک کے 300 سے زیادہ بااثر لیڈروں، پالیسی سازوں، اور عالمی ماہرین، بشمول علمی دنیا، نجی شعبے، بین الاقوامی تنظیموں اور غیر منافع بخش اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی میزبانی کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔

    HCI 2025 کا انعقاد شہزادہ Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud، ولی عہد، وزیراعظم، اور HCI کی میزبانی کرنے والی تنظیم، ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (HCDP) کمیٹی کے سربراہ کی سرپرستی میں ہوا۔

    HCI 2025 نے #BeyondReadiness تھیم کے تحت ریاض کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں 120 ممالک کے 13,000 سے زیادہ شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ کانفرنس میں کل SAR8.5bn (US$2.2bn) کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، صنعت اور مختلف اقتصادی شعبوں میں 100 سے زیادہ معاہدوں کا اعلان  کیا گیا۔ اہم معاہدوں میں، باوقار لندن بزنس اسکول نے ریاض میں ایک نیا دفتر قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔

    اس سال کے ایونٹ نے ایک شاندار لائن اپ کو اکٹھا کیا، نیز سینئر سرکاری عہدیداران جیسے کہ جنوبی کوریا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تعلیم، نجی اور غیر منفعتی شعبوں کے رہنما شامل ہوئے۔ عالمی تنظیموں اور سرکردہ علمی اداروں کی بھی نمائندگی کی گئی، جن میں ورلڈ بینک، عالمی محنت تنظیم (ILO)، عالمی معاشی فورم (WEF)، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور UNICEF کے ساتھ Microsoft، Google for Education، Apple اکیڈمی، یونیورسٹی آف شکاگو کے ہیرس اسکول آف پبلک پالیسی اور لندن بزنس اسکول شامل ہیں۔ کانفرنس نے تیزی سے بدلتے ہوئے محنت بازار کے چیلنجوں سے نمٹنے میں باہمی شراکت اور جدت کی آبیاری کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر تجارت، ڈاکٹر  Majid bin Abdullah Al-Kassabi نے کہا: “سعودی عرب آج… عزم سے عمل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ویژن 2030 اب روڈ میپ نہیں رہا، یہ اب کوئی بلیو پرنٹ نہیں ہے۔ یہ حرکت میں قلب ماہیئت ہے، جو مملکت ہذآ کی قیادت کے عزائم کی عکاسی کرتی ہے اور اپنے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر اور علاقائی اور عالمی دونوں محاذوں پر اپنی قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے عزائم کا اعادہ کرتی ہے۔”

    کانفرنس کے دوسرے دن اپنے افتتاحی کلمات کے دوران، سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی، H.E. انجینئر. Ahmed bin Sulaiman AlRajhi نے کہا: “پوری تاریخ میں، ترقی ان لوگوں کے ذریعے ہوئی ہے جو تبدیلی کو اپنانے، جدت اختیار کرنے اور اس کو قبول کرنے کے خواہشمند رہے ہیں۔ آج ہم خود کو ایک ایسے وقت میں پاتے ہیں جس میں انسانی سرمایہ معیشت اور مالیاتی پالیسی کا ذیلی سیٹ نہیں ہے، بلکہ یہ عالمی خوشحالی کی صراحت کرنے والا متغیر ہے۔”

    اپنے اختتامی خطاب میں، وزیر تعلیم، H.E. Yousef Al-Benyan نے کہا: “اس پوری کانفرنس کے دوران، ہم نے طاقتور مکالمے کیے اور اختراعی بصیرتیں شیئر کیں جو ہر فرد کے اندر موجود غیر معمولی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ HCI 2025 نے اس امر کو ثابت کیا کہ پائیدار انسانی صلاحیت کی ترقی اور بامعنی اثرات کے لیے مختلف شعبوں میں شراکت داری، اجتماعی ذمہ داری، اور حکومتوں، نجی شعبوں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی میں اسٹریٹجک صف بندی کی ضرورت ہے۔”

    HCI نے ایک وزارتی گول میز کی میزبانی کی، جس میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے معروف بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ ہی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بین الاقوامی انسانی صلاحیتوں کی ترقی ے تعلق رکھنے والے عہدیداران کو اکٹھا کیا گیا۔ بحث کا مرکز ‘اے آئی اسکلز فار آل’ تھی، جس نے قلب ماہیت والی اس تبدیلی تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔

    کانفرنس میں H.E. وزیر تجارت اور سعودی و برطانوی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی اقتصادی اور سماجی کمیٹی کے سربراہ نے ‘فیوچر اسکلز انیشیئٹو’ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ اقدام 13 اعلی امکانی شعبوں میں مستقبل کے لیے تیار صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مہارت کے تبادلے کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس افتتاح میں سعودی عرب اور سلطنت متحدہ کے 40 سرکاری عہدیداران اور 100 کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اس سال کا ایجنڈا تیز رفتار تکنیکی ترقی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) میں ترقی پذیر محنت بازار میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لیے جدید آموزشی ماڈلز پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر وزیر تعلیم اور ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ، نیز انجینئر Anas Al-Mudaifer سی ای او، اور ڈاکٹر Bedour Alrayes ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (HCDP) کے نائب صدر نے – مملکت ہذا کے اندر بھی اور عالمی سطح پر بھی – ایونٹ کی کامیابی کے مدنظر عوامی، نجی، اور غیر منافع بخش شعبوں میں HCI کے شراکت داروں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    کانفرنس نے مقررین اور مندوبین کو سعودی ثقافت میں مشغول ہونے کا موقع بھی فراہم کیا، جہاں میوزیکل پرفارمنس، دستکاری کی روایتی ورکشاپس اور عالمی شہرت یافتہ سعودی کافی کا ذائقہ پیش کیا گیا۔

    ایڈیٹرز کے لیے نوٹ

    Human Capability Initiative (HCI) کے بارے میں:

    Human Capability Initiative (HCI) عالمگیر باہمی تعاون کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے اور انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے چیلنجوں اور مواقع پر عالمی مکالمے کو تقویت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے زیر انتظام – جو ویژن 2030 کے حصول کے پروگراموں کا ایک حصہ ہے – وزارت تعلیم کی شراکت میں، HCI انسانی استعداد کے دائرے میں باہمی تعاون کی آبیاری کرنے اور جدت کو تحریک دینے کے لیے سرکاری اداروں، نجی شعبے، اور غیر منافع بخش تنظیموں کو متحد کرتا ہے۔

    یہ کانفرنس 13 سے 14 اپریل 2025 کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ‘تیاری سے ما ورا’ (Beyond Readiness’) کے تھیم کے تحت ہوئی۔

    مزید معلومات کے لیے، media@humancapabilityinitiative.org سے رابطہ کریں یا ملاحظہ کریں:

    پروگرام: https://humancapabilityinitiative.org/wp-content/uploads/2025/04/HCI-2025-Official-Program.pdf
    ویب سائٹ: www.humancapabilityinitiative.org
    X: https://x.com/HCI_KSA
    Instagram: https://www.instagram.com/hci_ksa/?next=%2F
    YouTube: https://www.youtube.com/@HCI_KSA/videos

    ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (HCDP) کے بارے میں:

    HCDP ویژن 2030 ریئلائزیشن پروگرام (VRP) میں سے ایک ہے جس کا مقصد مملکت سعودی عرب کو عالمی رہنما کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ HCDP شہریوں کو مطلوبہ مہارتوں، اقدار اور علم کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرے گا۔

    https://www.vision2030.gov.sa/v2030/vrps/hcdp/

    سعودی ویژن 2030 کے بارے میں:

    حرمین شریفین کے متولی کی قیادت میں، سعودی وژن 2030 کا آغاز ولی عہد شہزادہ Mohammed bin Salman Al Saud، ولی عہد اور وزیر اعظم نے کیا تھا، جس میں ایک متحرک معاشرے، پروان چڑھنے والی معیشت، اور ایک پرجوش قوم کے ذریعے سعودی عرب کے خوشحال اور روشن مستقبل کی تعمیر کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

    https://www.vision2030.gov.sa

    تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/2665461/HCI_Riyadh_2025.jpg

    متعلقہ پوسٹس

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026

    Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سہارا دینے کے لیے Millad ClearX™ 9000 کی تجارتی پیداوار شروع کردی

    جولائی 30, 2026

    SAFF چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر TECNO کی نقاب کشائی کی گئی، جس سے جنوب ایشیائی فٹ بال میں AI کی جدت آئی

    جولائی 27, 2026

    پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے لیے کریڈٹ ٹیکنالوجی کے امکانات پرتبادلہ خیال کرنے کے لیےPTCL گروپ کی قیادت نے MWC شنگھائی 2026 میں FinVolution سے ملاقات کی۔

    جولائی 16, 2026

    سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست کے ساتھ سفر کی بکنگ کو مربوط کرتے ہوئے “پیکیج ویزا” متعارف کرایا

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    کانگو میں بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ایبولا کی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بائیوٹیک سیکٹر کی پیش قدمی

    اگست 5, 2026

    گوئٹے مالا نے فیوگو آتش فشاں کے پُرتشدد طور پر پھٹنے کے بعد کریٹیکل الرٹ جاری کیا ہے۔

    اگست 5, 2026

    ڈیمانڈ میں کمی کے باعث یوروزون فیکٹری آؤٹ پٹ 52 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    اگست 5, 2026

    یورپی AI مارکیٹ کو EU کے ضوابط کے تحت شفافیت کے نئے مینڈیٹس کا سامنا ہے۔

    اگست 5, 2026

    امریکی فوڈ سیکٹر کو مشی گن میں سائکلوسپورا پھیلنے سے منسلک پہلی ہلاکتوں کا سامنا ہے۔

    اگست 4, 2026

    حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 67,000 رہائشیوں کا انخلا کیا

    اگست 4, 2026

    برطانیہ کی ترقی افراط زر اور ملازمتوں کے دباؤ کی وجہ سے برقرار ہے۔

    اگست 4, 2026

    ڈی آر کانگو میں ایبولا کی وباء مارکیٹ کے اثرات میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔

    اگست 3, 2026
    © 2023 Akhbar-e-Hal | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.